کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی، 11 مارچ 2026 – ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ٹرالر کی ٹکر سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد چند گھنٹوں کی محنت کے بعد ڈرائیور محمد چاند کو گرفتار کر لیا۔

یومِ شہادت حضرت علیؓ: وزیر داخلہ سندھ نے سیکیورٹی حکمت عملی کو شاباش دی

واقعہ رات کے اوقات میں پیش آیا، اور ابتدائی طور پر پولیس کو شبہ تھا کہ حادثہ دو مختلف گاڑیوں سے ہو سکتا ہے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اصل ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور کا تعین کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایک موٹرسائیکل پر پیش آیا، جسے ٹرالر کے پچھلے ٹائر تلے روند دیا گیا۔ اس دوران سڑک پر ایک ہیوی وہیکل کھڑی تھی، لیکن اس کا اس واقعے میں کوئی قصور نہیں تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ٹرالر سمیت اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!