19ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026، پاکستان کے صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

19ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 پاکستان کے صنعتی شعبے میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کی علامت بن کر سامنے آ رہی ہے۔ پاکستان صنعتی میدان میں جدید ٹیکنالوجی، بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے خطے میں اپنی مضبوط اور مستحکم شناخت قائم کر رہا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی صنعتی پیش رفت توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔

حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل، ریلوے سفر محفوظ قرار

پاکستان کی تعمیراتی صنعت کا یہ اہم اور باوقار عالمی ایونٹ بلڈ ایشیا 2026، 22 سے 24 جنوری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس تین روزہ نمائش کا انعقاد ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بصیرت افروز معاونت سے کیا جا رہا ہے۔

نمائش میں 25 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی تجارتی وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں بلڈرز، ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور صنعتی ماہرین شامل ہوں گے۔ بلڈ ایشیا 2026 میں تعمیراتی مشینری، بلڈنگ میٹریلز، اسٹیل، ماربل، سیمنٹ، کیمیکلز کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل اور مکینیکل سلوشنز بھی پیش کیے جائیں گے۔

ایونٹ کے دوران بلڈ ایشیا کے تحت تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور پراپ ٹیک کنونشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، گرین بلڈنگز اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز پر ماہرین کی تقاریر اور پینل مباحثے ہوں گے۔

نمائش میں کراچی کی ٹاپ 10 یونیورسٹیاں بھی اپنے ریسرچ اور انوویشن پر مبنی منصوبے پیش کریں گی، جس سے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کے صنعتی شعبے کو مستحکم بنانے اور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی اور قابلِ ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت صنعتی شعبے کو نئی رفتار دے رہی ہے اور پاکستان کی صنعت کو عالمی معیار پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “19ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026، پاکستان کے صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!