گل پلازہ آتشزدگی: 59 لاپتہ افراد کی تلاش جاری، 26 کی لوکیشن عمارت کے قریب ملی، ڈی آئی جی ساؤتھ

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ 59 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پر پولیس نے مختلف ذرائع سے متعلقہ افراد سے رابطے کیے ہیں۔
سہراب گوٹھ اغواء برائے تاوان کیس: 7 سالہ بچہ بازیاب، ملزم سلطان خان گرفتار

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تمام لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے موبائل نمبرز حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ تکنیکی بنیادوں پر ان کی لوکیشن کا تعین کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 26 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف میں ٹریس ہوئی ہے، جس کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

اسد رضا نے کہا کہ باقی افراد کی لوکیشنز کی اسکرونٹی کا عمل جاری ہے اور پولیس موبائل نمبرز کے ڈیٹا پر مزید کام کر رہی ہے تاکہ لاپتہ افراد سے متعلق درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریسکیو اور سرچ آپریشن میں پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ آتشزدگی: 59 لاپتہ افراد کی تلاش جاری، 26 کی لوکیشن عمارت کے قریب ملی، ڈی آئی جی ساؤتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!