سہراب گوٹھ اغواء برائے تاوان کیس: 7 سالہ بچہ بازیاب، ملزم سلطان خان گرفتار

سہراب گوٹھ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان کے ایک سنگین مقدمے میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ کم عمر بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گل پلازہ آتشزدگی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا: حافظ نعیم الرحمن

پولیس کے مطابق 16 جولائی 2026 کو 7 سالہ بچہ زنرین خان ولد بختیار علی کو ایوب گوٹھ، حدودِ تھانہ سہراب گوٹھ سے اغواء کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ FIR نمبر 35/2026 بجرم دفعہ 364-A/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے مغوی بچے کے والد بختیار علی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے تاوان کا مطالبہ کیا، جس کے بعد اغواء برائے تاوان کے جرم کی تصدیق ہوئی۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور مرکزی ملزم سلطان خان ولد حفیظ خان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کے سہولت کاروں اور دیگر ممکنہ شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واضح کیا کہ اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سہراب گوٹھ اغواء برائے تاوان کیس: 7 سالہ بچہ بازیاب، ملزم سلطان خان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!