گل پلازہ آتشزدگی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد پہنچ گئے، شہریوں کا شدید احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں ان کی آمد پر شہریوں اور متاثرہ تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

گل پلازہ آتشزدگی: 59 لاپتہ افراد کی تلاش جاری، 26 کی لوکیشن عمارت کے قریب ملی، ڈی آئی جی ساؤتھ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچھ افراد کی جانب سے نعرے لگائے گئے، عوام کی تکلیف اور غم کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل قابو اور کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے کے وقت سے متعلق فی الحال کوئی حتمی وقت نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق تاجروں نے آگاہ کیا ہے کہ عمارت میں ایک راستہ ایسا ہے جہاں سے فائر فائٹرز اندر جا سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاپتہ افراد کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور شہریوں کے مطابق عمارت کے پچھلے حصے سے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر فائٹرز گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تقریباً 65 افراد لاپتہ ہیں جبکہ رش زیادہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر ڈیوٹی پر شہید ہوا، جو ہمارے لیے باعثِ افسوس اور قابلِ فخر قربانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جذباتی ہیں اور ان کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں، مجھ پر تنقید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فائر بریگیڈ کل سے مسلسل کام کر رہی ہے، کال رات 10 بج کر 27 منٹ پر موصول ہوئی اور 15 منٹ کے اندر فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، اس لیے فائر بریگیڈ کے بروقت نہ پہنچنے کا الزام درست نہیں۔

گل پلازہ کے دورے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب قریبی ڈپٹی کمشنر آفس روانہ ہو گئے، جہاں ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ آتشزدگی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد پہنچ گئے، شہریوں کا شدید احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!