قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، افواجِ پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

راولپنڈی: قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں، جرأت اور نظریاتی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع، امن و استحکام کے لیے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

گل پلازہ آتشزدگی صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے فوری امداد کی ہدایت

ملاقات کے دوران مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ پاکستان لا الٰہ الا اللہ، محمد رسول اللہ ﷺ کے نام پر بنا ہے اور افواجِ پاکستان کا شعار ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نبی اکرم ﷺ کا لشکر ہے جو وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

علامہ محمد حسین اکبر نے اس موقع پر کہا کہ اگر دانشور، علما اور حکمران اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ بنیانِ مرصوص جیسے مواقع پر افواجِ پاکستان نے جس جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا، پوری قوم یک زبان ہو کر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ میڈیا کا محاذ ہو یا مدارس اور فتوؤں کا معاملہ، یہی شخصیات نظریاتِ پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ملک کے فکری و نظریاتی دفاع میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ کامیاب اور غالب قوم بننے کے لیے ہمیشہ جرأت مندانہ طرزِ عمل اپنانا ضروری ہے اور پسپائی اختیار کرنے کے بجائے مضبوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی زمینی سرحدوں کے محافظ افواجِ پاکستان ہیں جو ہر محاذ پر قربانیاں دے رہی ہیں۔

مفتی محمد زبیر فہیم نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں نے وطنِ عزیز کے لیے بے شمار جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور آج بھی ملک کی سلامتی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

علامہ توقیر عباس نے کہا کہ ہم سب تکفیریت اور فرقہ واریت کے خلاف متحد ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر امن، برداشت اور اتحاد کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

آخر میں مفتی محمد یوسف کشمیری نے دعا کی کہ اللہ رب العزت اسلام اور وطنِ عزیز پاکستان کے تحفظ، سلامتی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قبول فرمائے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، افواجِ پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!