گل پلازہ آتشزدگی صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے فوری امداد کی ہدایت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ملیر ندی بند کے قریب پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے، ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہونے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت کے کچھ حصے بھی منہدم ہو گئے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ آتشزدگی صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے فوری امداد کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!