وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وزراء کو افسران سے متعارف کروایا۔
چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ سید پیر محمد شاہ کا پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، کھلاڑیوں کو محنت اور نظم و ضبط کی ہدایت
دورے کے موقع پر وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی نے وزراء کو فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے قیام امن کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے اہم کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے افسران اور جوان فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں شجاعت کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فورس کی بہادری اور قربانیوں کو بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت قرار دیا۔
