اے وی ایل سی کراچی پولیس نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ کے ایک گینگ کے سرغنہ علی نواز ولد محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے سوزوکی الٹو اور سوزوکی ہائی روف برآمد ہوئیں، جو بالترتیب چار روز قبل تھانہ بلال کالونی اور ایک ہفتہ قبل تھانہ پیر آباد کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔
محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم اور اس کا ساتھی عمیر، جو تاحال مفرور ہے، چوری شدہ گاڑیوں کو نوشہرہ فیروز لے جا کر فروخت کیا کرتے تھے۔ دونوں ملزمان ماضی میں بھی اسی نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، جس کا کریمنل ریکارڈ درج ہے۔
گرفتار ملزم علی نواز کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
FIR # 572/2022، US: 397,34 PPC، PS HYERI MARKET
FIR # 576/2022، US: 23(1)A SAA، PS HYERI MARKET
FIR # 112/2024، US: 381-A PPC، PS GOBAL TOWN
FIR # 462/2024، US: 381-A PPC، PS JOHRABAD
FIR # 359/2024، US: 381(A) PPC، PS NEW KARACHI
FIR # 432/2024، US: 381(A) PPC، PS KH.AJMAR NAGRI
FIR # 815/2024، US: 381-A PPC، PS SHARA-R-FAISAL
FIR # 1076، US: 381-A PPC، PS SACHAL
FIR # 25/2026، US: 381-A، PS NEW KARACHI
FIR # 10/2026، US: 381-A، PS JOHRABAD
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔
