وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد

وادی تیراہ میں شدید برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، تاہم مشکل حالات میں پاک فوج کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں بلاتعطل جاری ہیں۔ مسلسل برف باری کے نتیجے میں سڑکیں بند ہو گئیں اور کئی مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

واشنگٹن میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کی بھرپور تعریف

انتظامیہ کے مطابق مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے پاک فوج نے فوری طور پر ریلیف آپریشن شروع کیا، جس کے دوران برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ریلیف آپریشن کے تحت متاثرہ خاندانوں میں کھانا، کمبل، اشیائے ضروریہ اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں کے باعث کئی علاقوں میں زمینی رابطے بحال ہو چکے ہیں، جس پر مقامی شہریوں نے پاک فوج اور ایف سی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات کے باعث وادی تیراہ میں صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، جبکہ امدادی سرگرمیاں مکمل بحالی تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!