ایف سی اے (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں 9 مختلف کاروائیوں کے دوران افغان نیشنل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کیماڑی: لکڑی گودام کے چوکیدار کے اندھے قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار
کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6608.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جن کی مالیت 50 کروڑ 89 لاکھ سے زائد ہے۔
اہم کارروائیاں:
چونگی نمبر 26، اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 150 گرام کینابیس برآمد۔
لاہور میں کوریئر آفس سے 5 کلوگرام آئس اور 5 کلوگرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
کراچی، حب ریور روڈ پر مدرسہ کے قریب گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
ملتان، شاہ رکن عالم کالونی میں 2 ملزمان سے 4 کلوگرام آئس اور 250 گرام افیون برآمد۔
ترکئی ٹول پلازہ کے قریب 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔
پڑی بنگلہ، ڈسٹرکٹ گلگت کے قریب 600 گرام چرس برآمد۔
پشاور، کارخانو مارکیٹ، جمرود روڈ کے قریب افغان نیشنل سے 300 گرام آئس برآمد۔
نوکنڈی میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 6571 کلوگرام چرس برآمد۔
کاروائیوں کے دوران انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

