کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے تکنیکی اور ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے لکڑی گودام کے چوکیدار محمد علی کے اندھے قتل کے مرکزی ملزم عبدالساجد ولد عبدالقادر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی: کلری پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، پیشہ ور موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کا ساتھی چوری کی نیت سے گودام کی دیوار کھود رہے تھے کہ چوکیدار کی آنکھ کھل گئی، تاہم کچھ دیر بعد وہ دوبارہ سو گیا۔ گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی خوفزدہ ہو کر چوکیدار کو سوتے ہوئے بھاری ڈنڈے سے سر اور چہرے پر متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔
ملزم عبدالساجد کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور چوری شدہ مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے ساتھی رفیق عرف دادا کو گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے دیگر پہلو سامنے لائے جا سکیں۔
