کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہیں، محمد فاروق

جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ کے سلگتے مسائل اور ان کے حل پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے سہولیات کا فقدان اور ناقص منصوبہ بندی ہے۔

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 کا شاندار آغاز، 25 شہروں میں 4500 سے زائد طلبہ کی شرکت

محمد فاروق کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی اصل وجہ شہر کا تباہ حال انفرااسٹرکچر ہے، جبکہ بدقسمتی سے کراچی کے لیے کسی کے پاس کوئی واضح ماسٹر پلان موجود نہیں۔ انہوں نے سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ایسے افسران تعینات ہیں جنہیں ماسٹر پلان کے بنیادی تصور کا بھی علم نہیں، نہ ہی ان کے پاس متعلقہ تعلیمی اہلیت ہے بلکہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی تجاوزات (انکروچمنٹ) کے خاتمے کے حق میں ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ یہی تجاوزات ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے ای چالان کے نظام کے لیے ایک کمیٹی تو تشکیل دی تھی، تاہم تاحال اس کمیٹی نے کوئی عملی کام نہیں کیا۔

محمد فاروق نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی کا مؤقف ہے کہ ٹریفک چالان ضرور ہونا چاہیے، لیکن یہ دیگر شہروں کی طرح مناسب اور منصفانہ ہو، اور اس سے قبل عوام کو بہتر سڑکیں اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے ٹینکر مافیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا دراصل ٹینکر مالکان نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو ایوانِ صدر میں سندھ کی رپورٹس پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی رپورٹ اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں پیش کی جا رہی ہے، جبکہ صدرِ مملکت کراچی سے اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

آخر میں محمد فاروق نے کہا کہ سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی کرپشن کے سوا کچھ نہیں اور کراچی کو جان بوجھ کر مسائل میں دھکیلا جا رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہیں، محمد فاروق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!