ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ، امن و امان اور کارکردگی کا جائزہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی آزاد خان نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ویسٹ زون میں جرائم کی صورتحال، مجموعی کارکردگی اور جاری پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے زون میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی نوعیت اور پولیس کی عملی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔

کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہیں، محمد فاروق

اس موقع پر ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم، تفتیشی عمل، گشت کے نظام اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ویسٹ زون کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو مزید تیز کیا جائے اور فرائض پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے جائیں۔ انہوں نے عوام دوست پولیسنگ، بروقت کارروائی اور معیاری تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2026 01 15 at 7.42.37 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 15 at 7.42.37 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 15 at 7.42.37 PM 3

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ، امن و امان اور کارکردگی کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!