پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ ایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ایرانی قیادت و عوام پر مکمل اعتماد ہے، جبکہ ایک پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔

امریکا کی ایران پر معاشی دباؤ کی مہم تیز، تیل برآمدات نشانے پر

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ تہران میں پاکستان کا سفارتخانہ وہاں موجود پاکستانیوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا ایک بڑا اور اہم ملک ہے اور پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دہشت گرد کیمپوں سے متعلق بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونا ریکارڈ کا حصہ ہے۔ انہوں نے آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی۔

طاہر اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی فون پر گفتگو کی، جس میں ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے ازبکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ جبکہ انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری سے بھی رابطہ کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!