امریکی ویزہ پابندیوں پر پاکستان کا ردعمل، بحالی کی امید ظاہر

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکا کی ویزہ پابندیوں سے متعلق امریکی رپورٹس کا جائزہ لے لیا گیا ہے اور اس معاملے پر امریکی حکام سے مسلسل رابطہ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ امریکا اپنی ویزہ پالیسی پر نظرِ ثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر امور میں تعاون بہتر ہو رہا ہے اور دفترِ خارجہ ہر ممکن رابطہ کر رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ویزہ سہولت دوبارہ میسر آ سکے۔

ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دہشت گرد کیمپوں سے متعلق بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونا ناقابلِ تردید حقائق اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔ انہوں نے آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی بھی شدید مذمت کی۔

طاہر اندرابی نے ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے اور ایک پرامن و مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “امریکی ویزہ پابندیوں پر پاکستان کا ردعمل، بحالی کی امید ظاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!