نیو کراچی پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور شراب فروشی میں ملوث ریپیٹ آفینڈر گرفتار

کراچی: تھانہ نیو کراچی پولیس نے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر منشیات اور شراب فروشی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔

کراچی: ایڈیشنل آئی جی سے موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اور تاجروں کے مسائل پر تبادلۂ خیال

پہلی کارروائی کے دوران ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ریپیٹ آفینڈر ملزم غلام شبیر عرف مونا ولد اشفاق کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 22 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور نقدی 200 روپے برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 36/2026 بجرم 9(2)2 نارکوٹکس ایکٹ تھانہ نیو کراچی میں درج کی گئی اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزم اس سے قبل بھی منشیات، گٹکا، ماوا اور دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔

دوسری کارروائی میں شراب فروشی میں ملوث ریپیٹ آفینڈر کو گرفتار کیا گیا، جس سے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی سنجیدہ کوششیں سامنے آئی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور شراب فروشی میں ملوث ریپیٹ آفینڈر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!