کراچی: ایڈیشنل آئی جی سے موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اور تاجروں کے مسائل پر تبادلۂ خیال

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 30 رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

کراچی: اے وی ایل سی پولیس مقابلہ، کار لفٹر ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ کار برآمد

ملاقات میں ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عمر عارف، مظفر، خالد خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجروں کو درپیش مسائل اور موبائل مارکیٹوں میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 01 14 at 5.47.06 PM WhatsApp Image 2026 01 14 at 5.47.07 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایڈیشنل آئی جی سے موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اور تاجروں کے مسائل پر تبادلۂ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!