کراچی: اے وی ایل سی پولیس مقابلہ، کار لفٹر ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ کار برآمد

کراچی: اے وی ایل سی (AVLC) پولیس نے تھانہ مومن آباد کی حدود میں کار لفٹر ملزم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ اور آئی سی سی بی ایس کے درمیان حلال خدمات کے فروغ کے لیے معاہدہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم اسماعیل چانڈیو ولد علی مردان پولیس کی گشت ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈز برآمد ہوئے جبکہ اس نے تھانہ حیدری کی حدود سے 10 دن قبل چوری شدہ کار بھی رکھی ہوئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم اور اس کے دو ساتھی شہر کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

ملزم اسماعیل چانڈیو کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:

  1. FIR # 29/2025، PS WALID

  2. FIR # 41/2025، PS TALKA

  3. FIR # 45/2025، PS SACHAL

  4. FIR # 662/2023، PS STEEL TOWN

  5. FIR # 677/2025، PS SACHAL

  6. FIR # 8/2026، PS HAIDRI

  7. FIR # 19/2026، PS MOMINABAD

  8. FIR # 20/2026، PS MOMINABAD

گرفتار زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: اے وی ایل سی پولیس مقابلہ، کار لفٹر ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ کار برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!