گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، آئی جی سندھ کا نوٹس، ایس ایچ او معطل

کراچی: گلشنِ معمار کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر ایف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیر کی شکایت سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گلشنِ معمار کو معطل اور عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترکیے میں غیرقانونی مقیم 18 افغان شہری گرفتار، ملک بدر

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی پس و پیش یا تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے جامع انکوائری اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ نے مزید ہدایت دی ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کیس کی پیش رفت سے اعلیٰ حکام کو باقاعدہ آگاہ رکھا جائے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، آئی جی سندھ کا نوٹس، ایس ایچ او معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!