گلشنِ معمار: نابالغ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم گرفتار، ساتھی فرار

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے 17 سالہ نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گزشتہ روز دو ملزمان نے نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع رات گئے پولیس کو دی گئی۔

گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، آئی جی سندھ کا نوٹس، ایس ایچ او معطل

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو خاتون پولیس اہلکاروں کے ہمراہ طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم شہائی سردار ولد محمد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث فرار ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش کا عمل جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گلشنِ معمار: نابالغ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!