ترکیے میں غیرقانونی مقیم 18 افغان شہری گرفتار، ملک بدر

ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ترکی حکام نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا گیا۔
تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین کرین سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی، 22 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

رپورٹس کے مطابق ترکیے کے ساتھ ساتھ پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور مختلف یورپی ممالک سے بھی غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل مسلسل جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ترکیے میں 42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے خلاف امیگریشن قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت کئی دیگر ممالک افغان شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرچکے ہیں، جس کے باعث غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ترکیے میں غیرقانونی مقیم 18 افغان شہری گرفتار، ملک بدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!