کورنگی – یوسی 08 کورنگی کا ماہانہ ورکرز اجلاس چیئرمین یوسی 08 اور سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی احمد رضا کی زیر صدارت یوسی 08 چیئرمین آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری پی ایس 93 کامران صابر، صدر یوسی حاجی فہیم، سینئر نائب صدر و وائس چیئرمین عمر فاروق، جنرل سیکریٹری راو عارف سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 49 کلوگرام چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتار
اجلاس میں یوسی 08 اور بالعموم ڈسٹرکٹ کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ احمد رضا نے کہا کہ یوسی 08 میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے اور آئندہ بھی کورنگی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
احمد رضا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کو وفا کیا گیا اور مزید ترقیاتی منصوبے زیر عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ڈویژن صدر سعید غنی اور میئر کراچی کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا وسیع جال بچھایا جا رہا ہے، اور پارٹی کا منشور عوام کی خدمت پر مبنی ہے۔
اجلاس کے اختتام پر بانی و قائد پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔
