


کراچی (اسٹاف رپورٹر) – پپری پمپنگ اسٹیشن پر واٹر کارپوریشن کے تحت جاری نئی پائپ لائن کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نئی پائپ لائن کو موجودہ پانی کی فراہمی کے نظام سے منسلک کرنے کا عمل مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔
سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 49 کلوگرام چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتار
چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی خصوصی ہدایت پر منصوبے پر 24 گھنٹے بلا تعطل کام کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبے کی بروقت اور مؤثر تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں، انجینئرز اور عملہ دن رات منصوبے پر مصروف ہیں اور ہر سرگرمی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر، مستحکم اور قابلِ اعتماد پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر کے پانی کی ترسیلی نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور پانی کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
