نیو کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، قتل کے سنگین مقدمے میں ملوث نکلا

کراچی – گذشتہ شب تھانہ نیو کراچی کی حدود، سیکٹر 11-J گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم عمران خان ولد سومار خان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم نیو کراچی میں قتل کے ایک سنگین مقدمے میں ملوث نکلا، جس کی CCTV فوٹیج پہلے وائرل ہو چکی تھی۔

کورنگی: یوسی 08 میں پیپلز پارٹی کا ماہانہ ورکرز اجلاس، ترقیاتی کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 20 دسمبر 2025 کو سیکٹر 11-D نیو کراچی میں محمد شکیل ولد اللہ نواز کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مذکورہ قتل کا مقدمہ نمبر 812/25 زیر دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ نیو کراچی میں درج ہے، جس میں ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے فرار ساتھیوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت تفتیش میں شامل کر لیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، قتل کے سنگین مقدمے میں ملوث نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!