پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: آصف زرداری و بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہا

کراچی (15 مارچ 2026) – پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، کابینہ کے اراکین اور سندھ اسمبلی کے تمام پی پی پی اراکین نے شرکت کی۔

حج پروازیں 2026 طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری، وزارت مذہبی امور نے تاخیر کی افواہوں کی تردید کر دی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی قائدین اور سندھ حکومت عوام کی خدمت کے کام میں مسلسل مصروف ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ و ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور پارٹی متحد رہ کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں کہا کہ اس وقت دنیا میں جنگ کے حالات ہیں، اس لیے تمام سیاست دانوں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجود وزیراعلی سندھ نے صوبے کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں، اور سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے تنقید ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقے میئر کی قیادت کو برداشت نہیں کرنا چاہتے، لیکن ترقیاتی کام جلد کراچی میں شروع کیے جائیں گے اور سندھ حکومت و کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنے کام سے پروپیگنڈے کا جواب دیں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام اراکین نے سندھ میں عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات پر اتفاق کیا اور متحدہ محاذ قائم رکھنے کا عہد کیا۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!