سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 49 کلوگرام چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتار

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے روہڑی سرکل میں دو علیحدہ کارروائیاں کر کے منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا۔

اے وی ایل سی کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کندرا روڈ اور جیل روڈ روہڑی پر کی گئی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 49 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

کندرا روڈ پر کارروائی کے دوران کار نمبر BSB-978 سے 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اس دوران تین ملزمان اویس احمد ولد غلام مصطفی، وسیم احمد ولد سلیمان سرکی اور محمد اطہر ولد سکندر سرکی کو گرفتار کیا گیا۔

جیل روڈ روہڑی پر کارروائی میں کار نمبر BYR-805 سے 25 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ایک ملزم اسلام خان ولد محمد عثمان کو حراست میں لیا گیا۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کی ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

68 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 49 کلوگرام چرس برآمد، 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!