گلشنِ معمار انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کا کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے سے انکار

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں مصروف ہیں، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ واقعے میں جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گلشنِ معمار انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!