کراچی میں نئی پانی کی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبہ عملی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس عمل کے دوسرے روز بھی تیزی کے ساتھ کام جاری رہا اور شہریوں کو مستحکم، مؤثر اور بہتر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات بلا تعطل محنت کی جا رہی ہے۔
یومِ ولادت حضرت لعل شہباز قلندرؒ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خصوصی پیغام
ترجمان نے بتایا کہ نئی لائن کے انٹرکنیکشن اور جدید کنٹرول والوز کی تنصیبات کے اہم مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ شب بھی پائپ لائن سے متعلق سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں، اور منصوبے کی تنصیب کا کام 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رہا۔
منصوبے کی بروقت اور مؤثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل اور معیاری فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔