ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان ولد ندیم اور محمد فیصل ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
یومِ ولادت حضرت لعل شہباز قلندرؒ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خصوصی پیغام
پولیس کے مطابق موصولہ CCTV فوٹیج میں ملزمان کو کے ڈی اے بنگلوز کے علاقے میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات میں زیر استعمال موٹرسائیکل نمبر KOK-5612 سرجانی کے علاقے سے چوری شدہ تھی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 46/2026 کے تحت دفعہ 381-A ت پ تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکے۔