یومِ ولادت حضرت لعل شہباز قلندرؒ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 21 رجب المرجب، یومِ ولادت حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ صوفیانہ فکر، عشقِ الٰہی، امن اور انسان دوستی کی روشن علامت ہیں۔

پاکستان رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، کراچی میں کروڑوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور انسانیت کے سچے علمبردار تھے، جن کا پیغام محبت، رواداری اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ ان کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ علم، عرفان اور روحانیت کا روشن مینار تھے، جنہوں نے ظلم، نفرت اور تعصب کے خلاف عملی جدوجہد کی۔ ان کا پیغام بلا تفریق مذہب و نسل انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اولیاء کی دھرتی ہے جہاں صدیوں سے امن، محبت اور رواداری کی روایت زندہ ہے۔ سندھ کی تاریخ اولیاء کرام کے پیغامِ امن اور باہمی احترام کی امین رہی ہے اور یہ خطہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کی علامت رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام سندھ کی روح، ثقافت اور شناخت کا لازمی حصہ ہے اور ان کی درگاہ آج بھی امن، امید اور محبت کا مرکز سمجھی جاتی ہے۔

آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ ولادت حضرت لعل شہباز قلندرؒ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خصوصی پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!