کراچی: سیاسی جلسے کے دوران صحافیوں پر تشدد، میڈیا آلات میں توڑ پھوڑ پر سی آر اے کی شدید مذمت

کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) نے باغ جناح میں سیاسی جلسے کی کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد اور میڈیا کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کراچی: نئی پانی کی لائن کو موجودہ نیٹ ورک سے جوڑنے کا عمل عملی مرحلے میں داخل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کراچی کے موقع پر منعقدہ جلسے کی کوریج کے دوران سیاسی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کی زد میں آکر میڈیا نمائندوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی میڈیا ہاؤسز کی گاڑیاں (DSNGs) اور قیمتی آلات بھی نقصان کا شکار ہوئے۔

سی آر اے کے مطابق مشتعل افراد نے ممبر صولت جعفری اور آج ٹی وی کی خاتون رپورٹر سمیت 4 کیمرہ مین اور ڈی ایس این جی آپریٹر پر بیہمانہ تشدد کیا، جو صحافتی اقدار اور انسانیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

سی آر اے نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شرمناک واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر شناخت اور گرفتار کیا جائے، اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔ اس کے علاوہ، متاثرہ میڈیا ہاؤسز کے مالی نقصان کا فوری ازالہ بھی یقینی بنایا جائے۔

سی آر اے نے زور دیا کہ صحافی ہمیشہ غیر جانبداری کے ساتھ کٹھن حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور کسی بھی فریق کی جانب سے انہیں نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت اور پولیس کو مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سیاسی جلسے کے دوران صحافیوں پر تشدد، میڈیا آلات میں توڑ پھوڑ پر سی آر اے کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!