2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک گئے، 18 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ شامل

اسلام آباد: سال 2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی مختلف ممالک میں ملازمت کے لیے گئے، جن میں 18 ہزار 352 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار بیورو آف امیگریشن نے جاری کیے ہیں۔

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

بیورو کے مطابق سال 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانی بیرون ملک گئے تھے، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 ہزار سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں بیرون ملک جانے والے افراد میں 5659 اکاؤنٹنٹس، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار 795 ڈاکٹرز، 5946 انجینیئرز، 1640 نرسز، 1725 اساتذہ، 1 لاکھ 63 ہزار 718 ڈرائیورز، اور 6475 الیکٹریشن شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ 4 لاکھ 65 ہزار 138 مزدور، 5700 مستری، 12 ہزار 703 ٹیکنیشنز، 11 ہزار 777 مینجرز، 2306 پلمبرز اور 2027 ویٹر بھی ملازمت کے لیے بیرون ملک گئے۔

بیورو کے مطابق سال 2025 میں 13 ہزار 657 انتہائی ہنر مند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند اور 42 ہزار 257 نیم ہنرمند افراد نے بھی بیرون ملک ملازمت اختیار کی، جبکہ 4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند افراد بھی شامل تھے۔

ممالک کے لحاظ سے تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی سعودی عرب، 52 ہزار 664 یو اے ای، 68 ہزار 376 قطر، 37 ہزار 726 بحرین، 6590 کویت اور 39 جنوبی کوریا گئے۔

علاوہ ازیں، 1005 پاکستانی امریکہ، 4355 برطانیہ، 984 جرمنی، 813 اٹلی، 2230 چین، 2210 جاپان اور 1109 رومینیا میں ملازمت کے لیے گئے۔

بیورو آف امیگریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی ذرائع سے بیرون ملک ملازمت کے مواقع تلاش کریں اور غیر قانونی راستوں سے گریز کریں تاکہ محفوظ اور قانونی ملازمت کی ضمانت حاصل کی جا سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک گئے، 18 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!