کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورت حال برقرار ہے۔ کورنگی، شارع فیصل سے فور کے چورنگی سرجانی تک ٹریفک مکمل طور پر جام ہے، جبکہ شارع فیصل اور یونیورسٹی روڈ پر بھی شدید دباؤ جاری ہے۔
دی ڈپلومیٹ: بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا
ٹریفک پولیس کے مطابق ایف ٹی سی سے شہید ملت جانے والی سڑک، عبداللہ ہارون، صدر اور چوہدری خلیق الزمان روڈ میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ایم اے جناح روڈ، گارڈن ایریا، کورنگی روڈ، گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد اور شاہراہ پاکستان پر بھی ٹریفک کے دباؤ کی شدت بڑھی ہوئی ہے۔
ناظم آباد سے لسبیلہ، بورڈ آفس کے قریب، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، یو پی، پاور ہاؤس اور فور کے چورنگی میں دونوں اطراف ٹریفک جام ہے۔ ہینو چورنگی، سنگر چورنگی، قیوم آباد، کاز وے روڈ، ایکسپریس وے، بلوچ کالونی، منزل پمپ قائد آباد، ملیر ہالٹ، ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو، جناح برج اور ایم ٹی خان روڈ نورس چورنگی پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں اور صبر و تحمل سے کام لیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
