کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا کی فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک گئے، 18 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ شامل
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی شیر ولد محمد شیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 2 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا اور فروخت شدہ رقم بھی برآمد کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف مقامات پر فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ شروع کر دی ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ شرافی گوٹھ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اور مضر صحت کاروبار کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔