قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، خودمختاری کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

لاہور: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور پاکستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔

آفاق احمد کی ہدایت پر مہاجر قومی موومنٹ کا کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ اہتمام تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا اور مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں کو فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسمانی فٹنس اور بلند مورال کسی بھی مضبوط فوج کی بنیاد ہوتے ہیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور طبی عملے و انتظامیہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل خود کو بہتر بنا رہی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، خودمختاری کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!