کیماڑی: دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری کرنے والا گروہ گرفتار، نقدی برآمد

کراچی: ضلع کیماڑی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی رقم چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات ایک کنفیکشنری کی دکان میں واردات کی تھی اور تالے توڑ کر 4 لاکھ 67 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، خودمختاری کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چوری کی گئی مکمل نقدی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان، عرفان، شادو اور حضرت شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو تھانہ شیر شاہ میں درج چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی: دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری کرنے والا گروہ گرفتار، نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!