منگھوپیر: نجی سریا مل میں مشین کا پرزہ ٹوٹنے سے قریبی مکان کو نقصان، ایک نوجوان معمولی زخمی

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع محمد خان کالونی کی ایک نجی سریا مل میں مشین کا بھاری پرزہ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشین کا گراری نما وزنی پرزہ اچانک ٹوٹ کر فیکٹری کی دیوار کو توڑتا ہوا مل سے متصل قریبی رہائشی مکان کی چھت پر جا گرا۔
قائدآباد پولیس کی جواء و سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 21 سالہ نوجوان نعمان ولد نصیر کے ہاتھ پر خراشیں آئیں، جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوا۔ زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے قانونی اور حفاظتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ فیکٹری انتظامیہ سے بھی مشینری کے حفاظتی انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “منگھوپیر: نجی سریا مل میں مشین کا پرزہ ٹوٹنے سے قریبی مکان کو نقصان، ایک نوجوان معمولی زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!