پی آئی بی کالونی پولیس کی انسانی ہمدردی کی مثال، لاوارث ملنے والا 7 سالہ بچہ والدہ کے حوالے

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کی حدود سے لاوارث حالت میں ملنے والے 7 سالہ بچے کو پولیس کی بروقت کارروائی کے بعد اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی شناخت عبان ولد ظفر کے نام سے ہوئی، جو راستہ بھٹک کر تھانے کی حدود میں پایا گیا تھا۔
منگھوپیر: نجی سریا مل میں مشین کا پرزہ ٹوٹنے سے قریبی مکان کو نقصان، ایک نوجوان معمولی زخمی

تھانہ پی آئی بی کالونی میں تعینات اے ایس آئی طارق عزیز، جو اس وقت ڈیوٹی آفیسر تھے، نے ایس ایچ او کی ہدایت پر مختلف ذرائع اور ڈیجیٹل وسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کے اہلِ خانہ کی تلاش شروع کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بچہ لیاقت آباد کا رہائشی ہے۔

بعد ازاں بچے کی والدہ مسماۃ ندا ظفر سے رابطہ کیا گیا، جو تھانے پہنچیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کو صحیح سلامت پا کر والدہ نے پولیس کے کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لاوارث بچوں اور گمشدہ افراد کی مدد بھی پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پی آئی بی کالونی پولیس کی انسانی ہمدردی کی مثال، لاوارث ملنے والا 7 سالہ بچہ والدہ کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!