قائدآباد پولیس کی جواء و سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے جواء اور سٹہ کھیلنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گل احمد چورنگی کے قریب کی گئی، جہاں ملزمان خفیہ مقام پر جواء سٹہ کھیلنے میں مصروف تھے۔
امریکی کارروائی میں ہلاک فوجی اہلکاروں کے نام جاری وینزویلا اور کیوبا کا اعلان

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے جواء سٹہ کی پرچیاں، ٹوکن اور نقدی رقم برآمد کر لی۔ گرفتار افراد کی شناخت سرزمین، محمد ارشد، باچہ زادہ، سعید لائق اور نیاز احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قائدآباد پولیس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد پولیس کی جواء و سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!