کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک کورنگی کی ہدایات کے تحت انچارج اویئرنس ٹیم نے KIA ٹریفک سیکشن کی حدود میں واقع J. ڈاٹ کمپنی میں ورکرز اور انتظامیہ کے لیے ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی گرفتار، ایک فرار
سیشن میں شرکاء کو روڈ حادثات کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ خاص طور پر ہیلمٹ کے لازمی استعمال، ٹریفک سگنلز کی پابندی، ون ویلنگ کی روک تھام، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات، دوپٹے یا چادر کے باعث ہونے والے حادثات، سائیڈ مررز کی اہمیت، گاڑیوں کی قانونی رجسٹریشن اور رنگین شیشوں کی ممنوعیت کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔
J. ڈاٹ کمپنی کی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کی اس آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے اسے کارکنان کی حفاظت کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔