کراچی (اسٹاف رپورٹر) – تھانہ جوہر آباد پولیس نے دورانِ گشت سندھی محلہ نزد لیاری ایکسپریس وے بلاک 15 میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ کیا۔ پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فوراً فائرنگ شروع کر دی۔
ملک سیاسی بحران کا شکار، تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کرے گی
جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت کلیم اللہ ولد اللہ وسایا کے نام سے ہوئی، جبکہ بھاگ جانے والے ملزم کی شناخت امجد ولد نامعلوم کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ تین راؤنڈز، اور دو عدد موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس نے گرفتار زخمی ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے تصدیق کی۔