ملک سیاسی بحران کا شکار، تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہے اور قومی اسمبلی و سینیٹ کی اہمیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کا اعتماد مزید کمزور ہوا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ: وزیر اعلیٰ سندھ اور سعید غنی کی تقریب میں بھٹو کے عظیم کارناموں کو خراجِ تحسین

علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، کراچی کے انفرااسٹرکچر کی خراب صورتحال تشویش ناک ہے اور ٹوٹی سڑکوں و کھلے گڑوں میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور معیشت کی بہتری نہیں ہو رہی، پنجاب میں پولیس مقابلوں میں سینکڑوں افراد مارے گئے اور جیلوں میں ہزاروں بے گناہ قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو عوامی مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے اور سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ملک میں کرپشن عام ہو چکی ہے اور حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا جو اغواء کار ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے آئین کی خلاف ورزی کی۔ ایران اور آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے جھوٹا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے، حالانکہ امام خامنہ ای ہر جنگ میں مخالفین کو شکست دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کرے گی اور ملک بھر کے ساتھ دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ملک کو عوام کی رائے اور مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکل کر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

59 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!