کراچی: دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام، 2 ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خطرناک دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں شہر میں ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر کے مطابق کراچی سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر دہشت گرد سویلین علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی مواد تیار کر رہے تھے۔

قائداعظم اسپورٹس فیسٹول اسلام آباد: سندھ کی ٹیم نے اثاثہ ویلفیئر کے تحت ٹرافی جیت لی

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران ایک موٹر سائیکل، 30 عدد امونیم نائٹریٹ سے بھرے ڈرم، پانچ دھماکہ خیز سلنڈر، دو ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد، ایک پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے، جنہیں حب کے علاقے میں محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ یوریا پر مبنی دھماکہ خیز مواد افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا، اور اس منصوبے کے پیچھے بھارتی مفادات کے تحت کام کرنے والا دہشت گرد گروہ تھا۔ شواہد سے دہشت گرد نیٹ ورک کے روابط بشیر زیب، بی ایل اے، فتنۃ الہندوستان اور مجید بریگیڈ سے منسلک پائے گئے۔

کئی دن اور راتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا، جس کی تحقیقات کے دوران مزید اہم معلومات حاصل ہوئیں، اور گزشتہ رات دو مزید دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید ولد محمد نور، نیاز قادر عرف کنگ ولد قادر بخش اور حمدان عرف فرید ولد محمد علی شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کراچی میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی، اور شہر سے 35 سے 40 کلومیٹر فاصلے پر ایک مکان کرائے پر حاصل کر کے بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ انسانی اور تکنیکی ذرائع سے نگرانی، خفیہ آپریشن اور عوام میں خوف و ہراس سے بچاؤ کے لیے غیر معمولی احتیاط برتی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کی سپلائی چین توڑنا سیکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، اور مقامی سہولتکار معمولی مالی فوائد کے بدلے دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس لیے گھروں کی کرایہ داری اور کیمیکلز کے استعمال پر سخت نگرانی اور قوانین کے سخت نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس منصوبے میں ملوث تمام عناصر کا تعاقب جاری ہے۔

56 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام، 2 ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!