پاکستان رینجرز سندھ نے 2025 میں دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2025 میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، منشیات فروشی، غیر قانونی اسمگلنگ، تجاوزات اور دیگر جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں اور متعدد بڑے اہداف حاصل کیے۔

کراچی: دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام، 2 ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد

دہشت گردی، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے خلاف کارروائیاں

  • دہشت گردوں کے خلاف 598 آپریشنز کیے گئے، جن میں 126 دہشت گرد گرفتار ہوئے، جن میں بدنام زمانہ انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی، محمد طیب (فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ)، عبدالرحمان عرف چارلی (بی ایل اے) اور اللہ خان عرف عبداللہ محسود شامل تھے۔

  • بھتہ خوری کے خلاف 72 آپریشنز میں 90 بھتہ خور گرفتار ہوئے، جن میں مبشر عرف مایا، امیر حمزہ، فیضان عرف لمبو اور شکیل احمد عرف کامریڈ شامل تھے۔

  • اغواء برائے تاوان میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں وسیم، نیکسن مسیح اور مزار قائد کے قریب ایک گروپ شامل ہے۔

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ کارروائی

  • پولیس کے تعاون سے 58 کارروائیوں میں 146 ڈاکو گرفتار، جن میں ہزارا عرف لالا شیخانی اور آذان عرف چھلو شامل ہیں۔

  • ڈاکوؤں کے خلاف مزید آپریشن جاری، مجموعی طور پر 291 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

دیگر جرائم کے خلاف کارروائیاں

  • ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے خلاف 3413 آپریشنز، جس میں 987 ڈکیت اور 1359 منشیات فروش گرفتار۔

  • کارروائیوں کے دوران 440 ہتھیار اور 6370 مختلف اقسام کی ایمونیشن برآمد۔

  • منشیات میں 468.42 کلو گرام حشیش، 14.48 کلو ہیروئن، 193.364 کلو آئس/کرسٹل اور 3.753 کلو افیون برآمد۔

اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام

  • 1.2 ملین لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل، 31 گاڑیاں اور 41 ملزمان گرفتار، مالیت تقریباً 300 ملین روپے۔

  • سگریٹ، انڈین گٹکا، چھالیہ، کپڑا، کنفیکشنری، ٹائرز اور کاسمیٹکس سمیت 97.25 ٹن گٹکا اور 147.85 ٹن چھالیہ برآمد، مالیت تقریباً 8 ارب روپے۔

پانی چوری اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس

  • 212 آپریشنز میں 59 غیر قانونی بورز، 460 پانی کے کنکشن، 32 ہائیڈرنٹس مسمار، 113 ملزمان گرفتار، 88 واٹر ٹینکرز قبضے میں۔

غیر قانونی تجاوزات

  • 34 آپریشنز میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی 157 ایکڑ زمین واہ گزار کر قانونی اداروں کے حوالے، مالیت 94 بلین روپے۔

امن و امان کی بحالی

  • رینجرز نے پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورے اور مذہبی تہواروں کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔

  • رینجرز مددگار سیل کے ذریعے 84 شکایات کا ازالہ اور 5 افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے۔

پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بہتری کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع 1101 ہیلپ لائن یا رینجرز واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!