قائداعظم اسپورٹس فیسٹول اسلام آباد: سندھ کی ٹیم نے اثاثہ ویلفیئر کے تحت ٹرافی جیت لی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) – قائداعظم اسپورٹس فیسٹول گورنمنٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں سندھ اور پنجاب کے نوجوانوں نے حصہ لیا اور کھیل کے ذریعے امن و محبت کا پیغام عام کیا۔

کراچی: کمشنر کے احکامات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 105 دکانیں اور ہوٹلز سیل

فیسٹول کی اختتامی تقریب میں سندھ کی ٹیم نے سکائنا فاطمہ سلطان کی قیادت میں ٹرافی جیت لی۔ سکائنا فاطمہ سلطان اور مبین فاطمہ نے مختلف مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹبال، ایتھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے۔

فیسٹول کی سرپرستی سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے شمیم ممتاز، اثاثہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نجف مزاری اور سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کی۔ پروفیسر فہمید، ڈائریکٹر اسپورٹس راولپنڈی اور زمرد خان، فاؤنڈر پاکستان سویٹ ہوم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سندھ کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کنزا امین، علینا بخش، اجالا حنیف، آرزو، نور العین، شیزا شاہد، انعمتہ شاہد اور وریشہ راشد شامل تھے جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ فیسٹول میں انیسہ بوگھیو، سیدہ سعدیہ جعفری، محدث، عمارہ، سمیر۱، نظام اور عبد الوہاب نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شمیم ممتاز نے کہا کہ یہ فیسٹول نوجوانوں میں کھیل کے ذریعے بھائی چارے اور امن کا پیغام پھیلانے میں معاون ثابت ہوگا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “قائداعظم اسپورٹس فیسٹول اسلام آباد: سندھ کی ٹیم نے اثاثہ ویلفیئر کے تحت ٹرافی جیت لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!