کراچی: رئیس گوٹھ کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 عناصر گرفتار

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی ایجنسیاں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ابتدائی کارروائی میں ایک دہشت گرد گرفتار ہوا، جس کی نشاندہی پر مزید دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12 کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار، 90 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اگرچہ دہشت گرد نیٹ ورک مکمل طور پر قانون کی گرفت میں نہیں آیا، تاہم انٹیلی جنس ایجنسیاں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر امید ہے کہ جلد تمام عناصر گرفتار کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر چینی شہری کے افسوسناک واقعے کے بعد سے تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور دہشت گرد عناصر کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں بھی مشترکہ آپریشن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جوائنٹ آپریشنز کے تحت گرفتاریوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور کراچی کی سیکیورٹی، تجارتی سرگرمیوں اور بندرگاہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ائیرپورٹ حملے کے بعد سے کراچی میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، جو اداروں کی بروقت کارروائیوں کا ثبوت ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشت گرد سویلین اہداف کے لیے سرگرم تھے، تاہم مزید تفتیش سے مکمل منصوبہ سامنے آئے گا۔ وزیر داخلہ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رئیس گوٹھ کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 عناصر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!