اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12 کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار، 90 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 90.73 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی میں بڑے دہشت گرد منصوبے کا پردہ فاش، 2 ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد، تین دہشت گرد گرفتار

اے این ایف حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی کے خلاف خصوصی کارروائیوں میں سخی سرور روڈ، ضلع ڈی جی خان کے قریب ایک ملزم سے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میلنگ آفس راولپنڈی میں برطانیہ سے آنے والے ایک پارسل سے 28 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ، شیخوپورہ کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رائیونڈ روڈ لاہور کے قریب رکشہ میں سوار ایک مرد اور خاتون کے قبضے سے 20.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ایک ملزم سے 8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح 26 نمبر بس اڈہ کے قریب مرد اور خاتون کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس اور 1.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی میں 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ رائیونڈ روڈ قصور کے قریب ایک ملزم سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

گلبرگ روڈ لاہور پر کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 3 کلوگرام ہیروئن، ایک ڈرون اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا۔ ملاں منصور ٹول پلازہ، ضلع اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 946 گرام چرس جبکہ تین میلہ چوک اٹک کے قریب ایک اور موٹر سائیکل سوار سے 204 گرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.57 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.57 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.58 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.58 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.58 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.59 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.10.00 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.10.00 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.10.01 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.10.01 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.10.01 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.10.02 PM

WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.58 PM

WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.59 PM 1

WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.09.59 PM 2

71 / 100 SEO Score

2 thoughts on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12 کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار، 90 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!