کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا تاجروں کی پریس کانفرنس پر سخت نوٹس، قانونی کارروائی کی ہدایت

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پریس کلب میں تاجروں کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کے تحفظات اور خدشات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔

کراچی: رئیس گوٹھ کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 عناصر گرفتار

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی فوری طور پر تاجروں سے رابطہ کریں اور دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کی شکایات، خدشات اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور سندھ پولیس ہر صورت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے واضح کیا کہ تاجر برادری کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا ان کے خلاف اختیارات سے تجاوز ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا تاجروں کی پریس کانفرنس پر سخت نوٹس، قانونی کارروائی کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!