وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ، باہمی تعاون بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اپنے دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا۔ شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کے چیف آف کمانڈنگ سینٹر مسٹر ژیاو نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

چاکیواڑہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، تین منشیات فروش گرفتار

دورے کے دوران وزیر داخلہ کو شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کے نظام، ڈھانچے اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے فورس کے زیرِ استعمال آرمرڈ پرسنل کیریئر (APC)، بم ڈسپوزل یونٹ کے جدید آلات، اسلحہ اور جدید ترین واٹر کینن سمیت دیگر حفاظتی سازوسامان کا بھی معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ نے شنگھائی سپیشل پولیس فورس کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ معیار کی تربیت اور عملی مظاہروں کو سراہتے ہوئے مارشل آرٹس کے مظاہرے بھی دیکھے۔ انہوں نے فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے نظام کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی سپیشل پولیس فورس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی سپیشل پولیس فورس کی تربیت اور پیشہ ورانہ معیار قابلِ تحسین ہے، جس سے سیکھ کر پاکستان میں پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

دورے کے موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!